وزیرآباد: (نامہ نگار) وزیرآباد جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کی جانب سے ڈکیتی میں گرفتار مبینہ ملزمان کو زبردستی چھڑانے کی کوشش کا الزام تنازعہ شدت اختیار کر گیا واقعہ پر پولیس اور وکلا کھل کر آمنے سامنے آگئے
وزیرآبادجوڈیشل کمپلیکس وزیرآباد میں گزشتہ روز پیش آئے واقعہ کا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا پولیس نے الزام لگایا کہ تھانہ احمد نگر پولیس چار ملزمان کو عدالت پیش کرنے کیلیے جوڈیشل کمپلیس لیکر آئی تھی وکلاء نے ایس ایچ او اور تفتیشی آفیسر کو پراسیکیوشن آفس میں بند کر دیا اور ملزمان وکلاء نے مبینہ طور پر پولیس افسران سے موبائل فون اور مثل مقدمہ چھین لی و پولیس افسران کو حبس بے جا میں رکھا اور ملزمان کو بھگانے کی کوشش کی پولیس نے دس نامزد اور آٹھ نامعلوم وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایک وکیل کو گرفتار بھی کیا گیا ہے
وکلاء نے واقعہ کو من گھڑت و بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن واقعہ و مقدمہ کی مذمت کرتے ہیں اور وکلاء کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاری نا قابل برداشت ہے وکلاء برادری اپنے ساتھی وکلاء سے زیادتی ہر گز نہ ہونے دے گی ۔
