سابق وفاقی وزیر اسد عمر طبعیت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

Spread the love

سندھ ریسکیو ایمبولینس نے اسد عمر کو کمر کے درد کے باعث کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو حکام

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو طبعیت ناساز  ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ طبعیت بگڑنے پر اسد عمر نے ریسکیو ایمبولینس  1122 سے رابطہ کیا۔حکام کے مطابق سندھ ریسکیو ایمبولینس نے اسد عمر کو گھر سے اسپتال پہنچایا، اسد عمر کو کمر کے درد کے باعث انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں ریکسیو  1122 کی سروس نعمت سے کم  نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں