سیدعباس شاہ ایڈوکیٹ کا ایل ایل بی فائنل سمسٹر مکمل ہونے پر اپنے کلاس فیلوز وکلاء کے اعزاز میں شاندار عشائیےکا اہتمام

Spread the love

*جہلم ( محمد الیاس کھوکھر ) سیدعباس شاہ ایڈوکیٹ کا ایل ایل بی فائنل سمسٹر مکمل ہونے پر اپنے کلاس فیلوز وکلاء کے اعزاز میں شاندار عشائیےکا اہتمام ، پُر تکلف ڈنر دیا گیا ، آج ہماری زندگی کی یادگار شام ہے ، انشاء اللہ ہمیشہ رابطے میں رہیں گے ، عباس شاہ ، تفصیلات کے مطابق سید عباس شاہ ایڈووکیٹ نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے اپنے ایل ایل بی کے ہم جماعت وکلاء کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ گزشتہ روز اس بیج (2019 سے 2024) کا آخری پیپر تھا۔ فائنل سمسٹر مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ھوئے ایل ایل بی سٹوڈنٹس اپنے اپنے شہروں کو واپس چلے گئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عباس شاہ نے کہا کہ آج ہماری زندگی کی ایک یادگار شام ہے کل سے سب اپنے اپنے شہروں کو واپس لوٹ جائیں گے ۔ میری آپ سب سے سے گزارش ہے کہ اچھے تعلقات کے ساتھ آپس میں ہمیشہ رابطہ رکھیں۔انھوں نے اپنے تمام کلاس فیلوز وکلاء کو نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں