ایثار وقربانی کا جذبہ مسلم قوم کا امتیازی وصف ھے,سید ضیاء النور

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار ) ایثار وقربانی کا جذبہ مسلم قوم کا امتیازی وصف ھے. ضرورت مند طبقوں کو خوشیاں بانٹنا اسلاف کی سنت ھے. مسلم ھینڈز تمام طبقوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے ماسٹر پلان پر عمل پیرا ھے ان خیالات کا اظہار کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور نے ایریا مینجر رانا عمر فاروق کی زیر صدارت ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک کی جانب سے میڈیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماضی کی طرح امسال بھی مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس میں اجتماعی قربانی کا پروگرام تشکیل دیا گیا ھے جس کا گوشت ترجیحی طور پر یتیم سٹوڈنٹس اور ان کے اہل خانہ میں تقسیم کیا جائے گا قربانی کے انتظامات اور گوشت کی تقسیم کے لئے رضا کار ورکرز کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں. اجلاس میں لائیولی ہڈ آفیسر شمس الرحمان پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی ایڈمن آفیسر واجد نعیم حافظ نعیم قادری عثمان امین طارق مغل عابد مغل سید حماد رضا اویس کیانی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں