(ساہیوال ہڑپہ چوہدری محمد آصف ندیم ارائیں ڈویژنل بیورو چیف) تفصیلات کے مطابق ہڑپہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ڈکیت گینگ کے اشتہاریوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا تو 101 کول کے قریب ایک بستی کول والا میں ہڑپہ پولیس کا ڈاکوؤں سے آمنہ سامنا ہو گیا۔ ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ و تفتیشی ملک عامر نے معہ ایلیٹ فورس ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث اس ڈکیت گینگ کی تلاش میں تھے۔ ہڑپہ پولیس نے ایلیٹ فورس کے ہمراہ ڈکیت گینگ کے کارندوں کی نشاہدہی والی جگہ کو گھیرے میں لے لیا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پر پارٹی پر سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش، کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جس کی شناخت ساجد دادڑا عرف ساجی کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ باقی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل تقی عباس اور ایس پی انویسٹیگیشن محمد طاہر خاں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہڑپہ پولیس و ایلیٹ کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ فضا نعرہ تکبیر اور اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ایس پی انوسٹی گیشن محمد طاہر خاں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایات کیں کہ عوام کی خدمت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ایسے ملزمان جو عوام کے ساتھ ظلم، جبر کرتے ہیں متعدد چوری، ڈکیتیاں اور قتل سمیت راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہیں کسی بھی رعایت کے مستحق نہ ہیں ایسے درندوں کا انجام ہمشیہ عبرتناک ہی ہوتا ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ وقاص ڈھکو اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے تھانہ میں پہنچ کر نہ صرف پولیس آفیسرز کو مٹھائیاں پیش کیں بلکہ پھولوں کے ہار پہنا کر گل پاشی بھی کی اور ایماندار فرض شناس ایس ایچ او کی تعیناتی پر ڈی پی او ساہیوال کا شکریہ ادا کیا۔
