خیبر (امان علی شینواری)
عیدالاضحٰی کے دسویں روز تک رضا کارانہ تیگہ ہوگا، کوئی امن و امان خراب نہ کریں، رواداری، بھائی چارے اور صفائی کو رواج دیں، ٹریفک میں خلل نہ ڈالیں، آلائشوں کو محفوظ ٹھکانے لگانے کے لئے صفائی عملے کے ساتھ تعاؤن کریں، خوشیوں میں غرباء اور مساکین کو شریک کریں، میٹ دی پریس سے لائن ڈیپارٹمنٹس کے نمائندوں کے خطابات۔
لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری نے کہا کہ عید کے موقع پر غرباء اور مساکین کا خیال رکھیں، دوسروں کو خوشی میں شریک کریں،صفائی نصف ایمان ہے،صفائی کا خاص خیال رکھیں، سینیٹیشن سٹاف تعینات ہوگا، آلائشوں کو ٹھکانے لگائینگے،گندگی شاپرز میں رکھیں تاکہ صفائی سٹاف دیکھ کر اٹھا سکے تاہم عوام خود بھی صفائی کریں اور سٹاف کیساتھ تعاون کریں میٹ دی پریس میں تحصیل چئیرمین شاہ خالد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رمیز خان، ایس ایچ او لنڈی کوتل امجد آفریدی، پبلک ہیلتھ ایس ڈی ای او یوسف خان، ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد شینواری، مولانا انوار اللہ،انجمن تاجران لنڈی کوتل کے صدر یاد وزیر شینواری ، ٹریفک انچارج، ٹی ایم او شہباز خان و دیگر شریک ہوئے انہوں نے کہا کہ ذبیحہ کی جگہوں پر چونا ڈالیں اور گندگی نہ پھیلائیں امن و امان یقینی بنائیں عید خوشی کا موقع ہے اس کو جنگ جھگڑوں میں خراب نہ کریں،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رمیز خان نے کہا کہ انتظامیہ گزارا کرتی ہے نہیں تو بہت سے لوگ عید جیل میں گزارینگے انہوں نے بازار میں تجاوزات پر برہمی کا اظہار کیا اور بازار کو تجاوزات سے صاف کرنے اور اس کو خوبصورت بنانے پر زور دیا ایس ایچ او لنڈی کوتل امجد آفریدی نے عید کے دسویں روز تک رضا کارانہ تیگہ کا اعلان کیا اور کہا کہ عید کی خوشیاں خراب نہ کریں اور تنازعات کی بنیاد پر جھگڑے نہ کریں تاہم عید کے بعد تنازعات کو روایتی جرگوں کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئیگا ڈاکٹر محمد نے کہا کہ ہسپتال میں ایمرجنسی کی صورت میں ڈاکٹرز طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے موجود رہینگے ایس ایچ او لنڈی کوتل امجد آفریدی اور چئیرمین شاہ خالد نے شادی بیاہ کے مواقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کرنے اور خوراک میں احتیاط برتنے پر زور دیا تاکہ کسی کی خوشیوں میں خلل نہ پڑیں اس موقع پر پبلک ہیلتھ اور گریڈ عملے پر زور دیا گیا کہ علاقے میں بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں، لوگ سیاحوں کی عزت کریں تاہم سیاح بھی علاقے کے رسم و رواج کا خیال رکھیں کوئی بھی ٹریفک میں خلل ڈالنے اور نامناسب جگہوں پر گاڑیاں پارک کرنے سے اجتناب کریں مویشی منڈی کو عید گزرتے ہی اس کی صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی اور جہاں ذبیحہ ہوتی ہے وہاں چونا ڈالنا اور اسپرے کرنا ضروری قرار دئے گئے۔
