صفدر خان باغی کی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ اسلام آباد آمد

Spread the love

اس موقع پر معاون خصوصی وقار نجمی اور میڈیا کوآرڈینیٹر محسن عباس سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین کی صحت دریافت کی۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی کی سابق وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان و پاکستان مسلم لیگ ق مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ اسلام آباد پر آمد۔مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے قائد چوہدری شجاعت حسین صاحب کے معاون خصوصی وقار نجمی اور میڈیا کوآرڈینیٹر محسن عباس سے ملاقات کی اور قائد چوہدری شجاعت حسین صاحب کی صحت دریافت کی۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی باغی نے اپنے قائد چوہدری شجاعت حسین کی صحتیابی اور دراز عمری کے لئیے خصوصی دعا کی۔ صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا ھمارا تعلق اپنے قائد جناب چوہدری شجاعت حسین سے سیاسی نہی بلکہ روحانی تعلق ہے ۔انہوں نے کہا ھمارے کی سب بڑی خوبی یہ ہے کہ قائد چوہدری شجاعت حسین صاحب نے ھمیشہ اپنے پارٹی کارکنان سے دلی محبت کا اظہار کیا اور وہ ھمیشہ اپنے جیالوں کارکنانِ عہدداران سے دستے شفقت کے ساتھ پیش آتے ہیں ۔ انہوں نے کبھی یہ محسوس ہی نہیں ہونے دیا کہ پارٹی کارکنان عہدداران ان سے علہدہ ہی ہیں۔ ھمیشہ ہر کسی کو عزت بخشی۔مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا چوہدری شجاعت حسین کے دونوں صاحبزادے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر مزہبی امور و اورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین اپنے والد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کی بے لوث انداز میں خدمات سر انجام دے رھے ہیں۔انہوں نے کہا وفاقی وزیر چوہدری سالک کی زیر نگرانی میں حجاج کرام پاکستانیوں نے رواں سال بہت ہر سکون انداز میں حج سعادت حاصل کی اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی حجاج زائرین کو بہتر سے بہترین سہولتیں فراھم کی۔اج تک شکر الحمداللہ تقریبا آدھے سے زیادہ حجاج زائرین پاکستان واپسی خیر و عافیت سے کر چکے ہیں۔رواں سال دوران حج میں پاکستانی زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہی کرنا پڑا جسکا کریڈٹ وزارت مذہبی امور کی پوری ٹیم اور وفاقی وزیر جناب چوہدری سالک حسین کو جاتا ہے ھم انکو انکی شاندار کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں