ڈاکٹر عائشہ مرزا کو مبارکباد اور ایم سی ڈبلیو اے کا ماہانہ اجلاس

Spread the love

۔
جہلم(اختر شاہ عارف) میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن(ایم سی ڈبلیو اے) رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس آج گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس میں ڈاکٹر عائشہ مرزا کو ان کے فریضہ حج سے واپسی پرمبارکباد دی گئی۔ڈاکٹر عائشہ مرزا جب اجلاس میں شرکت کے لیئے آئیں تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔اس کے بعد ایم سی ڈبلیو اے کے ماہانہ اجلاس کا آغاز ہوا۔اس اجلاس کی صدارت ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے کی۔جبکہ ڈاکٹر عائشہ مرزا آج کے اجلاس کی مہمان خصوصی تھیں۔دیگر شرکاء میں سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر مرزا سعد اللہ بیگ،تہمینہ گل چوہدری،مسرت سلطان،فلک ناز سیٹھی،روبینہ تبسّم سابق پرنسپل گورنمنٹ مدرستہ للبنات اور سید اختر علی شاہ شامل تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت ڈاکٹر مرزا سعد اللہ بیگ نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔
قومی ترانے کے بعد جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے پچھلے ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر انچارج تہمینہ گل چوہدری نے سنٹر کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا۔گزشتہ ماہ کل 38 مریض خواتین اور بچے اس سنٹر سے مستفید ہوئے۔ماہ جون میں ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کے بارے میں حاضرین کو بتایا گیا۔ کہ یہ پروگرام ایک انتہائی کامیاب پروگرام تھا۔جس میں ڈاکٹر شاہد تنویر اور ڈاکٹر شہزانہ امتیاز سمیت دیگر ڈاکٹرز نے ہیٹ اسٹروک کے حوالے حاضرین کو سیر حاصل معلومات بہم پہنچائیں۔ماہ جولائی 2024ء میں ڈینگی وائرس اور ملیریا کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کے بارے میں یہ طے پایا گیا کہ جلد ہی باہمی مشاورت سے اس پروگرام کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔
اس کے بعد ایم سی ڈبلیو اے کی پوری ٹیم نےڈاکٹر عائشہ مرزا کو فریضہ حج کی واپسی پر انتہائی گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔
ڈاکٹر عائشہ مرزا نے فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران روح پرور واقعات حاضرین سے شیئر کرنے ہوئے کہا۔کہ خانہ کعبہ اور روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری انتہائی مقدس فریضہ ہوتا ہے۔اللہ پاک ہر مسلمان کا ان مقدس مقامات کی زیارت نصیب فرمائے۔
آمین۔اس کے بعد ڈاکٹر عائشہ مرزا نے تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔ایم سی ڈبلیو اے کی پوری ٹیم نے ڈاکٹر عائشہ مرزا کے اعزاز میں ایک شاندار پارٹی کا اہتمام کیا ہوا تھا۔
اس پارٹی کے بعد یہ ماہانہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں