ساہیوال چوہدری آ صف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف اردو گلوبل آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی زیر صدارت ڈی پی او پاکپتن کیپٹن ر طارق ولایت سے ضلع پاکپتن کی بذریعہ ویڈیو لنک کرائم میٹنگ میٹنگ میں سینیئر پولیس افسران سمیت ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی
آر پی او محبوب رشید نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہم ہر لمحہ کوشاں ہیں۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،گشت کے نظام کو مزید موثر بنائیں تاکہ معاشرہ میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جائے۔پولیس افسران و جوان فیلڈ میں شریف شہریوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔پکار 15 پر موصول ہونیوالی اطلاع پر متعلقہ ایس ایچ او یا ڈیوٹی آفیسر فوری ریسپانس دیں۔ انسپیکٹر جنرل اف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں آئی ٹی سپیشل انیشیئٹو پر فوکس کیا جائے۔زیر حراست ملزمان کے لیے حوالات میں تازہ ہوا کے لیے ایئر کولر لگائیں۔غیرقانونی پولیس حراست اور ٹارچر سیل بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایس ایچ او اس بات کا جوابدہ ہوگا۔ آر پی او
اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور اندراج کے متعلق کاروائی کو یقینی بنایا جائے. منشیات فروشوں، آئس ڈیلررز، بدمعاشوں، رسہ گیروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔ آر پی او ساہیوال
بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون مزید سخت کیا جائے اور جو ملزمان بجلی چوری مقدمات میں اشتہاری ہیں ان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے حقائق پر یکسئو کیا جائے
