وزیرآباد(نا مہ نگار) اسسٹنٹ کمشنروزیرآباد رب نواز چدھڑ،چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار،میجر ولید نے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹ کا معائنہ کیا اور امام بارگاہ قاضیاں،مہاجرین، صلے شاہ،شاہ صدق ودیگر کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ٹی او آئی اینڈ ایس وقار احمد،سید عقیدت محسن شاہ،غفران چٹھہ ودیگر بھی ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے پاک آرمی کے افسران کو جلوسوں کے روٹس کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے شہرودیگر علاقوں کے امام بارگاہوں اورماتمی جلوسوں کے راستے پرسینٹری ورکرزکے ذمہ داروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔لائیٹنگ کے لئے گزشتہ سال کی نسبت بہترین اقدامات کرنے کے بلدیہ ملازمین کواحکامات جاری کردیئے ہیں۔(فوٹو ہمراہ ہے)
