چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال:
ساہیوال آر پی او نے ریجن بھر کے ہوٹلوں اور عارضی قیام گاہوں میں مقیم افراد کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کے احکامات جاری کر دیے
محرم الحرام کے دوران سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی ہدایات جاری،روائتی و لائسنسی جلوسوں کے روٹس آغاز و اختتام تک بند رہیں گے
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محبوب رشید ریجن کے تینوں اضلاع ساہیوال.اوکاڑہ اور پاکپتن میں معاشرتی امن کے استحکام کے لئے 24/7 کمر بستہ ہیں،اس حوالے سے آر پی او نے گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ریجن بھر کے پولیس افسران کو اس بات کا پابند بنایا کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں واقع ہوٹلوں اور عارضی قیام گاہوں میں مقیم افراد کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں،ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھیں،اگر کسی جگہ پر قانون شکنی ہو تو نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوری گرفتاری کی جائے فوری مقدمات درج ہوں
آر پی او محبوب رشید نے کہا کہ شعلہ بیانی سے معاشرتی امن کو تباہ کرنے والوں کو قانون کی لگام دینا ناگزیر ضروری اور فرض ہےاس کے ساتھ ساتھ محرم الحرام کے دوران ریجن بھر میں پولیس ایسے اقدامات اٹھائے جس سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی یقینی ہو عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے*
*انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے روائتی و لائسنسی جلوسوں کے روٹس آغاز و اختتام تک بند رہیں گے،اس موقع پر آر پی او محبوب رشید کو بتایا گیا کہ 04 محرم الحرام کو ریجن بھر میں 16 روائتی و لائسنسی جلوس نکالے جائیں گے جبکہ196 روائتی و لائسنسی مجالس منعقد ہوں گی جن میں ضلع ساہیوال میں 94 مجالس اور 07 جلوس نکالے جائیں گے اور ضلع اوکاڑہ میں 68 مجالس اور 05 جلوس ہونگے اسی طرح ضلع پاکپتن میں 34 مجالس اور 04 جلوس نکالے جائیں گے ان تمام کی سیکورٹی کے لئے 1 ہزار347 پولیس افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے
