عید الاضحیٰ کے موقع پر ایدھی ویلفیئر سنٹر جہلم کی اعلیٰ کارکردگی۔

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)”عید الاضحیٰ کی موقع پر ایدھی سنٹر جہلم،ایدھی سنٹر سوہاوہ،ایدھی سنٹر دینہ اور ایدھی سنٹر میرپور نے جس محنت،شوق اور لگن سے دن رات کام کیا ۔وہ انتہائی قابلِ صد ستائش ہے.”
ان خیالات کا اظہار سرکل انچارج ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ شدید گرمی کے اس موسم میں تم سنٹرز انچارج،سپروائزرز،ایمبولینس ڈررائیورز اور دیگر تمام سٹاف نے عید الاضحیٰ سے پہلے جس طرح جگہ جگہ قربانی کے جانوروں کی کھا لوں کے حصول کے لیئے بینرز لگا کر لوگوں کی توجہ اس نیک کام کی طرف مبذول کرائی۔پھر شدید گرم موسم میں دھوپ اور گرمی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کھالیں اکھٹی کرنے کے لیئے دن رات محنت کی اور تقریباً 600 سے زائد قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کیں۔اور پھر ان کھالوں کی فروخت کے لیئے کوشش کی۔وہ انتہائی قابلِ صد ستائش ہے۔ خصوصاً آصف شفیق بٹ نے جس خلوص اور بے لوث ہو کر کھالوں کی فروخت کے لیئے بہترین ریٹ لے کر دیئے۔وہ انتہائی قابلِ تعریف ہیں۔ان تمام لوگوں کی بے لوث اور مخلصانہ کوششوں کے اعتراف میں سرکل انچارج ڈاکٹر محمد اسد مرزا ،مسز تسنیم اسد مرزا،کرنل(ر) محمد عبید مرزا ،بیگم کرنل(ر) محمد اسد مرزا،ڈاکٹر شاہد تنویر،ڈاکٹر شہناز شاہد،ارشد محمود(لال دین جیولرز والے)،چوہدری جاوید اقبال،آصف شفیق بٹ اور دیگر مخیر حضرات نے تمام سنٹرز کے سپروائزرز،سٹاف اور ڈرائیورز کو ان کی اس اعلیٰ اور بے لوث کارکردگی کے حوالے سے ایک ایک ،دو دو ہزار روپے کے نقد انعامات سے نوازا اس پر انہوں نے تمام انعامات دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں