


مانچسٹر (نوید خان اردو گلوبل نیوز )مانچسٹر میں اہل تشیع کمیونٹی نے شہداء کربلا کی یاد میں ماتمی جلوس نکالا، جس میں بڑی تعداد میں عزاداران نے شرکت کی، ماتمی جلوس حسب روایت پلیٹ لین پارک مانچسٹر سے بعد دوپہر نکالا گیا، جلوس ویمزلو روڈ سے ہوتا ہوا ماس لین 404 امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا، ماتمی جلوس نے مختلف جگہ رک کر سینہ کوبی اور زنجیرزنی کی، جلوس میں لوگوں نے بڑے بڑے بینرز اور علم اٹھا رکھے تھے جبکہ ماتمی جلوس کے اندر شبیہ، ذوالجناح، تعزیے بھی موجود تھے، اس موقع پر علمائے اہل تشیع نے شان اہل بیت بیان کی اور امام حسینؓ اور ان کے رفقا کی قربانی کو بیان کیا۔ جلوس میں قائدین سیدقطب عباس شاہ، علامہ سید مرید حسین نقوی ، سید عابدی، سید کاظمی شاہ و دیگر شامل تھے۔ماتمی جلوس میں شریک عزاداران کیلئے ہر سال کی طرح ہیومن کلب یو کے کے چیئرمین خواجہ وسیم،جنرل سیکرٹری انعام سحری،ندیم اور اردو گلوبل نیٹ ورک کے سی ای او جناب محمد شہزاد علی مرزا نے سبیل کا اہتمام کیا تھا جس میں تقریبا تین ہزار کے قریب پانی کی بوتلیں اور حلیم تقسیم کیا گیا۔
