امام بارگاہ قصر سجاد ہڑپہ میں 9 محرم کا جلوس شبیہ ذوالجناح 4.25 منٹ پر برآمد ہوا

Spread the love


ساہیوال (چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف) امام بارگاہ قصر سجاد ہڑپہ سٹی میں نواسہ رسول جگر گوشے بتول حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں 9 محرم کا جلوس امام بارگاہ قصر سجاد بانی مہر محمد اکبر حسین لک مرحوم مہر مزمل حسین لک زیر اہتمام انجمن غلامان اہلبیت اور شبیہ ذوالجناح اپنے مقررہ وقت 4.25 منٹ پر برآمد ہوا امام بارگاہ قصر سجاد میں انجمن غلامان اہلبیت زیر اہتمام مجالسِ غزا میں مؤمنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی مؤمنین نے ماتم اور سینہ کوبی کرتے ہوئے نواسہ رسول کو پرسہ دیا مؤمنین کےلئے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ایس ایچ او ہڑپہ وقاص ڈھکو کی طرف سے جلوس کےلئے سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گے اسٹنٹ سب انسپکٹر فیضان کی نگرانی میں جلوس پر امن اپنے وفت اختتام پذیر ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں