محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری

Spread the love

ساہیوال، چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف:
نویں اور دسویں محرم الحرام کو ریجن بھر میں 183 جلوس اور 239 مجالس منعقد ہوں گی جنکی سخت سیکیورٹی کے لیے 7ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا
آر پی او ساہیوال ڈی آئی جی محبوب رشید نے ریجن کے تمام ڈی پی اوز کو محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں سپر وائزری افسران حساس اور اے کیٹیگری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں۔سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈکٹیٹرز سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجی سے سکیورٹی انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ جلوسوں اور مجالس کے روٹ پر متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی کو ہرصورت برقرار رکھا جائے۔آفس کا تمام عملہ آفس میں موجود رہے گا چھٹیاں بند ہیں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات کے لیے ہمہ وقت تیار اور حاضر رہیں گے
تمام اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ سویپ،کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ ترجمان ریجنل پولیس آفس نے بتایا کہ محرم الحرام کے نویں اور دسویں روز ریجن بھر میں 183 جلوس اور 239 مجالس منعقد ہوں گی۔ آر پی او محبوب رشید کے مطابق عشرہ محرم کے دوران ریجن بھر میں 7ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں جبکہ پنچاب کانسٹیبلری کی 29 ریزرو محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی فرائض ادا کر رہے ہیں

ترجمان آر پی او آفس ساہیوال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں