اولیا اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہیں، پیر امجد شاہ

Spread the love

اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ، اولیا اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کے چراغ ہیں،خطاب
اڈیالہ(نیوزڈیسک)اولیا اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہیں،اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ، اولیا اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کے چراغ ہیں، اولیا کرام ہمیشہ سے پیار و محبت اور خلاص کا درس دیتے ہیں،دربار عالیہ باھیا شریف پیر سید امجد حسین شاہ القادری نوشاہی نے حضرت سید چن پیر سر کار کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ تقریبات کا سلسلہ 10محرم الحرم سے شروع ہوا جو 14 محرم الحرام کی صبح اختتام پذیر ہوا، عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے زاہدین نے شرکت کی،محفل نعت،محفل سماع اور محفل شعر خوانی کے خصوصی پروگرام انعقاد پذیر ہوئے ،محفل نعت میں نعت گو شاعر سید الطاف حسین شاہ کاظمی راولپنڈی، سید صداقت حسین شاہ گوجرانوالہ،تنویر حسین طاہر گولڑوی گوجرانوالہ ، وسیم عباس، سید فیض علی اکبر شاہ ہمدانی راولپنڈی اور مقامی نعت خوانوں نے نذرانہ عقیدت پیش کیا،خطیب جامع مسجد فاطمہ الزہرہ تنویر احمد ضیائی نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔عرس مبارک کی تقریبات میں قمر الاسلام راجہ ایم این۔ اے کے پی اے ملک قیس قیوم ، لیڈیز ونگ کی صدر شبنم موسی، جنرل سیکرٹری نازیہ الیاس ، سینیر نایب صدر ڈاکٹر ضیاء راجپوت ، کونسلر راجہ یاسر محمود بھٹی اور دیگر مزھبی سیاسی سماجی شخصیات نے بھی شرکت فرمائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں