ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ضلع جہلم کے DBOM کا اجلاس

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ضلع جہلم کے ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ(DBON)اور ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس آج البلال ہوٹل جی ٹی روڈ جہلم میں منعقد ہوا۔جس میں راجہ سجاد اختر صدر DBOM،امجد محمود سیٹھی ایگزیکٹو ممبر TMC جہلم،سیدہ شاہدہ شاہ ممبر TMCجہلم،محمد مختار ایگزیکٹو ممبر TMC پنڈ دادنخان،راجہ طلعت محمود ایگزیکٹو ممبر TMCپنڈ دادنخان،شعیب احمد پرنسپل VTI جہلم/پنڈ دادنخان اور قاسم حسین سینیئر APO وی ٹی آئی جہلم شامل تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ قاسم حسین سینیئر APO وی ٹی آئی جہلم نے بتایا کہ اس وقت ضلع جہلم میں میں وی ٹی آئی کی ذیر نگرانی کمپیوٹر اور بیوٹیشن کورس کروائے جا رہے ہیں۔اس وقت جہلم میں 56،دینہ میں 56 اور مومن نامی گاؤں میں 28 طلباء وطالبات کورس کر رہے ہیں۔کچھ تین تین ماہ کے شارٹ کورسز بھی کروائے جا رہے ہیں۔اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ VTI کورسز کی طرف لوگوں کو راغب کرنے کے لیئے مخصوص اور بارونق جگہوں پر بینرز،پمفلٹ،اور سوشل میڈیا پر اشتہاری مہم چلائی جائے۔جس پر قاسم حسین سینیئر APo وی ٹی آئی جہلم نے اجلاس کے شرکاء کوبتایا کہ وہ پہلے ہی سوشل میڈیا پر اشتہاری مہم چلانے کے ساتھ ساتھ مختلف تعلیمی اداروں میں جا کر طلباء وطالبات کو ان کورسز کی طرف راغب کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔
جس پر تمام شرکاء نے ان کے اس اقدام کو سراہا۔اس کے بعد مختلف امور زیر بحث آئے۔ھس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں