گریٹر مانچسٹر کی ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت حاجی عبدالغفور ملک راچڈیل میں انتقال کر گئے

Spread the love


راچڈیل عارف چودھری

ڈی ایم ٹی وی اور ایزی منی کے چیف ایگزیگٹیو لیاقت ملک -سالیسٹر مقبول ملک -منظور ملک -کشور ملک -کے بھائ -ندیم ملک -نادیہ ملک -عظیم ملک اور عامر ملک کے والد -ممتاز قانون دان اور مسلم لیگ نکے انٹرنیشنل چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کے سسر گریٹر مانچسٹر کی ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت حاجی عبدالغفور ملک راچڈیل میں انتقال کر گئے مرحوم حاجی عبدالغفور ملک نہایت محبت کرنے والی شخصیت اور ھمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے -انکی وفات پر انکی فیملی سے اظہار افسوس کرنے کے لئے چشتیہ مسجد راچڈیل میں فیملی کے علاوہ کمیونٹی کا تانتا بندا رھا -کمیونٹی نے حاجی عبدالغفور کی وفات پر پوری فیملی سے دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور دعاکی کی مرحوم حاجی ملک عبدالغفور کو جنت الفردوس میں جگہ دے آمین -انکی نمازہ جنازہ آج بروز جمعرات نماز ظہر دو بجے کے بعد جامعہ مسجد چشتیہ راچڈیل میں ھو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں