
جہلم)اختر شاہ عارف)جہلم کی مشہور سماجی شخصیت عبد الغفور چوہان جو کہ چئیر مین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم بھی ہیں۔ انہوں نے “المدد فری دستر خوان” کے لیئے ایک عدد الیکٹرک واٹر کولر کا عطیہ دیا ہے۔یہاں پر ایک بڑی تعداد میں مزدور اور غریب لوگ روانہ کی تعداد میں فری کھانا کھاتے ہیں۔وہاں پر ٹھنڈے پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔چنانچہ ڈاکٹر مریم عامر کی والدہ محترمہ بلقیس ناز کے ایصال ثواب کیلئے چیئرمین انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہومین رائٹس ضلع جھلم عبدالغفور چوہان نے ایک عدد الیکٹرک واٹر کولر کا عطیہ دیا۔ تاکہ وہاں کھانا کھانے والوں کو ٹھنڈے پانی کی سہولت میسر آ سکے۔ یہ الیکٹرک واٹر کولر سڑک کے کنارے نصب کیا گیا ہے۔ تاکہ نا صرف فری دستر خوان پر کھانا کھانے والوں کو ٹھنڈے پانی کی سہولت میسر ہو۔بلکہ باقی لوگ بھی اس سہولت سےمستفید ہو سکیں۔
تمام اہلیانِ محلہ اور اہلیانِ جہلم نے عبدالغفور چوہان کے اس عطیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے۔کہ اس سہولت سے بہت سارے لوگ مستفید ہو سکیں گے ۔
