وزیرآباد(نامہ نگار) کشمیری بہن بھائیوں سے اظہا ریکجہتی کے لئے اے سی آفس اور گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول نظام آباد سے ریلی نکالی گئی،قیادت اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ثاقب شعیب،اے ای او آفتاب صادق چیمہ نے کی،ریلی میں ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول نظام آباد عبد الوحید اختر،سید فرمان رضا نقوی،پرنسپل گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول وزیرآباد عمران احمد خاں،پرنسپل گورنمنٹ پبلک ہائی سکول ناصر اقبال لون،محمد نصر چٹھہ،ملک زاہد خلیل، پی ایس او منیر عالم،ایم سی ورکرسید عقیدت محسن شاہ، ارسلان وڑائچ،ذوہیب،احسان اللہ سمیت سول سوسائٹی کے عہدیداران وطلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر لوگوں نے کشمیری مسلمانوں سے ظہار یکجہتی کی فلیکسز بھی اٹھا رکھی تھیں اور کشمیری مسلمانوں کے حق اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں قبضہ کے خلاف خوب نعرہ بازی کی ۔اسسٹنٹ کمشنررب نواز چدھڑ نے مودی کی غاصبانہ پالیسیوں اور کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ ڈھائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ دن ہے جب چھ سال پہلے کشمیریوں پر 370 اور 35 اے کے تحت ظلم ڈھائے گئے،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جو کشمیری عوام پچھلے 75 سال سے جاری رکھی ہوئی ہے، مقبوضہ کشمیر جلد پاکستان کا حصہ بنے گا اورمطالبہ کیا کہ کشمیر کاز کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مطابق حل کیا جائے،جب تک کشمیریوں کو آزادی کی منزل نہیں مل جاتی پاکستان کابچہ بچہ انکی جدوجہدمیں شانہ بشانہ ہے۔ (فوٹو ہمراہ ہے)
