وزیر آباد (نامہ نگار) سٹی وزیرآباد میں واٹر سپلائی کی موٹریں بند رہنا معمول بن گیا، آئے روز بلدیہ ملازمین کی نا اہلی کے باعث موٹریں جل جاتی ہیں، جن کو مرمت کروانے کے لئے ایم او آئی وزیرآباد بل پاس نہیں کرتا تو ٹھیکدار کام بھی نہیں کرتے جس کا ازالہ وزیرآباد کے شہریوں کو بھگتنا پڑتا ہے محلہ شیرو پانی والی ٹینکی پر لگی دو عدد موٹریں جن سے آدھے شہر کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے ایک سال سے بند ہیں اسسٹنٹ کمشنر وزیراباد،چیف آفیسر بلدیہ،ایم او آء،اور دیگر کے بار بار نوٹس میں لانے کے باوجود ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ایک موٹر کو وائینڈ کرنے پر تقریباً 80 ہزار روپے خرچہ آتا ہے جو کہ ایم او آء کی زمہ داری ہے کہ ٹھیکدار کو ادا کرے اور وہ کام شروع کریں لیکن ٹھیکدار کہتے ہیں کہ ہمیں پچھلے ایک سال سے بلدیہ وزیرآباد کی جانب سے پیسے نہیں مل رہے جس کی بناء پر ہم کام نہیں کر رہے وزیرآباد کی متعدد مساجد کو میں بھی واٹر سپلائی کا ہی پانی جاتا ہے لیکن موٹریں بند ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو وضو کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بلدیہ پانی کا بل ہر ماہ وصول کر رہی ہے لیکن پانی کی فراہمی نہیں ہے ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ سے شہریوں نے اپیل کی ہے کہ اس معاملہ کو دیکھیں اور فوری طور پر شہر وزیرآباد کا واٹر سپلائی کا مسئلہ حل کروایا جائے علاوہ ازیں واٹر سپلائی کا پانی پائپ لائن بوسیدہ ہو چکے ہیں پانی گندا بدبو دار آتا ہے جس کے باعث پیٹ کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
