

جہلم(اختر شاہ عارف) “جہلم کی معروف فلاحی تنظیم”خیر الناس”جادہ نے مسلم چیرٹی یو کے, کے ساتھ مل کر”ایم پاورمنٹ ان شیٹو”کے حوالے سے ایک فلاحی پروگرام کا آغاز کیا ہے”۔یہ بات خیر لناس تنظیم کے ایڈمن فنانس چوہدری محمد اقبال اورجنرل سیکرٹری و پروگرام آفیسر انعام الحق جو اس پروگرام کے پروگرام منیجر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں،انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تین شعبہ جات ہوں گے۔جس میں پہلے نمبر پر گورنمنٹ سکولز کی بحالی وغیرہ مثلاً کسی گورنمنٹ سکول میں پانی کا مسلئہ ،کسی چھوٹی موٹی تعمیر یا اس طرح کے مسائل کے حل کے لیئے بھرپور مدد کی جائے گی ۔دوسرے نمبر پر”ویمن ایم پاورمنٹ”میں جو ہنر مند خواتین و حضرات اپنا ذاتی چھوٹا موٹا کاروبار کرنا چاہتے ہیں وہ ادارے کے نام اپنی درخواستیں لکھ کر جمع کروائیں گے۔حتی کہ وہ لوگ بھی جو اپنا چھوٹا موٹا کاروبار کر رہے ہیں وہ بھی اپنی درخواستیں دے دے سکتے ہیں۔ادارہ ان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔
تیسرے نمبر پر زکوٰۃ ایمرجنسی فنڈ قائم کیا جائے گا۔اس فنڈ سے مستحق افراد کے لیئے ادویات،خوراک کے علاوہ ذہین مگر غریب طلباء وطالبات کے لیئے سکالرشپ نیز جو بچےسکول اور کالج کی فیس وغیرہ ادا نہیں کر سکتے اس فنڈ سے ان کی مدد کی جائے گی ۔اس سلسلے میں وہ تنظیم کے صدر کے نام ایک درخواست لکھیں گے۔جس میں اپنی ضرورت کے حوالے سے لکھیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے حوالے سے جلد ہی ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا ۔جس میں اس پروگرام کے حوالے سے مزید تفصیلات بتائی جائیں گی۔
یاد رہے کہ اس فلاحی “تنظیم خیر الناس ” کے زیرِ اہتمام ایک دستکاری سکول انتہائی کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے ۔جہاں خواتین اور کی ایک بڑی تعداد اس دستکاری سکول میں سیکھ رہی ہے ۔
