پاک افغان طورخم بارڈر پر ٹیڈ پالیسی کے خلاف پیر کے دن پہیہ جام ہڑتال ہوگا.

Spread the love

خیبر سے (امان علی شینواری)
مالکان مال بردار گاڑیاں لوڈ نہ کریں. پیر کے دن احتجاجی دھرنا ہوگا اور طورخم بارڈر پر سپلائی مکمل طور پر بند کر دینگے. ٹیڈ پالیسی لاگو ہونے کے باعث تجارت روک چکی ہے. گاڑیوں کو عارضی طور پر ٹوکن پر سرحد پار کرنے کی اجازت دی جائے. مقررین کا احتجاجی دھرنے سے خطاب

پاک افغان طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ کے قریب احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چئیرمین معراج الدین شینواری، صدر ایمل شینواری ،مجیب شینواری، ٹرانسپورٹرز یونینز کے صدور یوسف آفریدی، اقبال، جہانزیب آفریدی، مستقل آفریدی اور دیگر نے کہا کہ طورخم بارڈر پراس سے پہلے روزانہ تقریباً دوہزار مال بردار گاڑیاں آتے جاتے تھے لیکن اب سخت پالیسیوں کی وجہ سے بمشکل دو سو تک گاڑیاں سرحد پار کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیڈ پالیسی کے حوالے سے انہوں نے جو پانچ تجاویز پیش کئے ہیں اس پر فوری طور پر عمل درآمد کی جائے تاکہ دو طرفہ تجارت مزید متاثر نہ ہو سکے اور ٹرانسپورٹرز مزید ازیت سے بچ سکے گی انہوں نے کہا کہ بارڈر پر ظلم سے تاجرز اور ٹرانسپورٹرز تنگ اگئے ہیں کسٹم میں جی ڈی فائل ہونے کے بعد اور گاڑی کو گیٹ پاس ملنے کے بعد زیرو پوائنٹ پر ایف سی والے گھنٹوں تک گاڑی کو روک لیتے ہیں جو سراسر ظلم نا انصافی ہے ایف سی کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ گاڑی کو روک لے انہوں نے کہا کہ ٹیڈ کے لئے کاغذات جمع کئے گئے ہیں لیکن ٹیڈ سرٹیفیکٹ مہینوں تک نہیں ملتا جبکہ انہیں بتایا گیا تھا کاغزات جمع ہونے کے بعد ٹیڈ سرٹیفکیٹ تین دنوں تک ملے گا انہوں نے ٹیڈ پالیسی کے تحت گاڑی مالک سو ڈالر بھی جمع کرینگے لیکن اب گاڑیوں مالکان سے دو سو تین سو ڈالر کا ڈیمانڈ ہونا معمول بن گیا ہے گاڑیوں مالکان کو ٹیڈ کاغذات جمع کرنے میں مشکلات درپیش ہیں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام سنجیدہ نہیں ہے کہ مسائل حل ہو سکے جسکی وجہ سے تجارت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے دھرنے مشران نے پیر کے روز سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا اور مال بردار گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز کو خبردار کیا کہ کراچی لاہور سمیت دوسرے شہروں سے لوڈنگ نہ کریں جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا واضح رہے کہ دھرنے میں سیاسی سماجی کارکنان سمیت بلدیاتی نمائندگان نے شرکت اور ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کو مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں