
اردو گلوبل نیٹ ورک پاکستان اور یوکے کی پوری ٹیم فیصل آباد میں رانا ثاقب جاوید قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے کہ انہیں جلد از جلد انصاف مہیا کیا جائے
24 جولائی 2024 سٹی ہسپتال فیصل آباد کے مشہور ڈاکٹر رانا منور جاوید کے صاحبزادے رانا ثاقب جاوید پر ان کے چچا اور ان کے بیٹوں نے جائیداد کو ہتھیانے کے لئے سٹی میڈیکل سٹور عزیز فاطمہ گلستان کالونی فیصل آباد جو کہ ثاقب جاوید کی بلڈنگ کے اندر ہی ہے میں پستولوں کے بٹ اور راڈ مار کر شدید زخمی کیا اور ان کے بیہوشں ہونے کے باوجود مارتے رہے ۔ اطلاع ملنے پر انھیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں طبی امداد کے لئے داخل کروایا گیا ۔ پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔ ہم اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انھیں جلد از جلد انصاف مہیا کیا جائے۔
