وزیرآباد اور گردونواح میں واقع مشہور ملک شاپس کی دودھ میں ملاوٹ کی رپورٹ آگئی

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) وزیرآباد اور گردونواح میں واقع مشہور ملک شاپس کی دودھ میں ملاوٹ کی رپورٹ آگئی، ڈسٹرکٹ ویٹرنری لیبارٹری کی پورٹ میں بڑی بڑی مشہور دودھ فروش شاپس میں خالص دودھ کی بجائے ملاوٹی دودھ فروکت ہورہا ہے جس میں آلودہ پانی اور کیمل اور پاؤڈر پایا گیا ہے شہری سر پکڑ کر بیٹھ گئے میڈیا کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق کسی ایک بھی شاپ پر 100 فیصد خالص دودھ نہ پایا جاسکا، کنگ پومی ملک شاپ گلی گورو کوٹھا وزیرآباد میں خالص دودھ میں تقریبا 30 فیصد آلودہ پانی اور 20 فیصدکیمیکل اور پاؤڈر، اختر ملک شاپ مین بازار کے دودھ میں تقریبا 22 فیصد آلودہ پانی اور 18 فیصدکیمیکل اور پاؤڈر، فرحان ملک شاپ مین بازار کے دودھ میں تقریبا 17 فیصد آلودہ پانی اور 16 فیصد مہلک کیمیکل اور پاؤڈر، مدنی ملک شاپ مین بازار کے دودھ میں تقریبا 15 فیصد آلودہ پانی اور 15 فیصدکیمیکل اور پاؤڈر، بخاری ملک شاپ مین بازار کے دودھ میں تقریبا 13 فیصدکیمیکل اور پاؤڈر، گجر ملک شاپ گلی گورو کوٹھا کے دودھ میں تقریبا 11 فیصد آلودہ پانی اور 15 فیصد مہلک کیمیکل پاوڈر، عقیل ملک شاپ گلی بکر گلہ کے دودھ میں تقریبا 10 فیصد آلودہ پانی اور 15 فیصد مہلک کیمیکل پاوڈرشامل ہے جبکہ ملک شاپ نزد سٹی پارک کے فروخت کردہ خالص دودھ میں سب سے کم تقریبا 7 فیصد آلودہ پانی 10 فیصد مہلک کیمیکل پاوڈر پایا گیا رپورٹ کی کاپی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس کو دیکھ کر شہری پریشان ہوکر رہ گئے ہیں،شہریوں،سماجی شخصیات نے وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد سے خالص دودھ کے نام پر آلودہ پانی اور کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیکر انہیں جرمانوں کے ساتھ جیل یاترا اور انکی شاپس کو سیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ چند پیسوں کی خاطرمردو خواتین اور بچوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں اور انکی جائیدادیں بھی ضبط کی جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں