قائد اعظم محمدعلی جناح ؒ نے ہمیں مذہبی اورفکری سوچ کی آزادی دلوانے کے لئے دن رات کوشش کی

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار)قائد اعظم محمدعلی جناح ؒ نے ہمیں مذہبی اورفکری سوچ کی آزادی دلوانے کے لئے دن رات کوشش کی آج14اگست کادن اسی آزادی اورعلیحدہ ریا ست حاصل کرنے کی خوشی کے اظہارکا دن ہے،جشن آزادی کی روح کی اصل حقیقت کوپانے کے لئے نوجوان نسل میں قومی نظریہ اورفکری سوچ کی آزادی کی اہمیت کواجاگرکرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب افتخار احمد بٹ،سرپرست اعلیٰ صابرحسین بٹ،شیخ صلاح الدین،محمد اشرف نثار،ضمیر کاظمی،شہباز بخاری،سیف اللہ بٹ،ندیم صادق تارڑ،زاہد محمود ہاشمی،کاشف اشرف چوہدری،منظور حسین پھول،نعیم اشرف،بابو حامد منظور ودیگر پریس کلب کے زیر اہتمام ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے کہا کہ نوجوان نسل ہی ہمارا بہترین مستقبل ہے۔ہندو بنیاء ہماری نوجوان نسل کے گمرا ہی کے اسباب پیداکررہا ہے۔ہندوبنئے کی گھٹیامتعصبا نہ سوچ کے تدارک کے لئے ہمیں اپنی نوجوان نسل کومذہبی تعلیمات کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کے ہیروزکے کارنا مے اوردوقومی نظریہ بارے آگا ہی کے پروگرام منعقدکرنا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں