وزیرآباد(نا مہ نگار) محافظ کمیٹی جنازگاہ وپیر مٹھا قبرستان وزیرآباد اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے پیر مٹھا قبرستان اور سڑک کنارے پودے لگانے کی تقریب منعقد ہوئی جسمیں صدر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اسرار احمد صدیقی،صدر محافظ کمیٹی عمران سنی کمبوہ،آصف خان،حافظ محمد سلیم،نائب صدر سیٹھ محمد اکبر،جنرل سیکرٹری محمد ندیم مہر،فنانس سیکرٹری ظہیر احمدکھوکھر،سیکرٹری اطلاعات ونشریات محمد سلیم انصاری، ممبران حاجی محمد صفدر،حاجی محمد رفیق مہر،محمد عمر مہر،سیٹھ ارشد،رضوان مہر،محمد عامر،محمد خلیل،مہر عرفان رفیع،شاہد اسلام بھٹہ،عمررضاودیگر نے شرکت کی۔اسرار احمد صدیقی اور عمران سنی کمبوہ نے کہا کہ شجرکاری مہم کو ایک تحریک کی صورت چلانا ہوگی اوراسے جہادسمجھ کرکامیاب بنانا ہے،درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،صاف ستھرا معاشرہ بیماریوں کے تدارک کابڑا ذریعہ ہے،درخت جانداراوررب کریم کی حمد وثناء کرتے ہیں جہاں درختوں کی بہتات ہوگی وہاں ماحولیاتی آلودگی کم اوربارشیں بروقت ہونگی، درخت لگانا کوئی مستقل حل نہیں بلکہ احساس ذمہ داری اورلگائے گئے پودوں کی مسلسل نگہداشت اصل کام ہے۔
