وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآبادوگردونواح میں ناقص پانی ملے اور مضر صحت کیمکل ملے دودھ کی فروخت عروج پر،عوام بیمار، فوڈ اتھارٹی کی پراسرار خاموشی، عوامی سماجی حلقوں کا احتجاج، ڈی جی فوڈ اتھارٹی سمیت کمشنر گوجرانولہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ میڈیا کو ذرائع سے ملنے والی خبر کے مطابق وزیرآباد سرکلر روڈ،سیالکوٹ روڈ دھونکل روڈ،نظام آباد، الہ آباد جی ٹی روڈ،ریلوے روڈ، گلی گورو کوٹھاسمیت شہر بھر میں ناقص کیمیکل ملے دودھ کی فروخت جاری ہے۔یہ کیمیکل اتنا خطرناک ہے کہ دودھ پینے والے بچے جگر و معدہ سمیت کینسر جیسے موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ ذرائع سے اس بات کا بھی پتہ چلا کہ اکثر گوالے بھینسوں کو دودھ کی مقدار بڑھانے کیلیے آکسی ٹوسن انجکشن لگاتے ہیں جس سے بچیاں وقت سے پہلے جوان ہورہی ہیں اور ہارمونز کی خرابی سے مختلف جنسی مسائل کا شکار ہورہی ہیں جبکہ ذرائع سے اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ شہر میں دودھ سپلائی کرنیوالے بے رحم گوالے خالص دودھ سے کریم نکلوانے کے بعد اس میں آلودہ پانی شامل کردیتے ہیں تاکہ دودھ گاڑھا ہوسکے جبکہ ذرائع کے مطابق چند ایسے دوکاندار بھی ہیں جنہوں نے اپنے گھروں میں کیمیکل ملانے والی مشینیں لگارکھی ہیں جہاں کیمیکل اور پانی ڈال کر اسے گرینڈ کر کے دودھ تیار کیاجاتا ہے اور پھر تھوڑا سا فریش دودھ ملا کر دھڑا دھڑ بیچا جارہا ہے اور ذرائع کے مطابق ایسے دکانداروں کی تلاش جاری ھے ان قریب انکی بھی نشاندہی کی جائے گی جبکہ متعلقہ فوڈ اتھارٹی نے پراسرار طور پر چپ سادھی ہوئی ہے۔شہر کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سمیت کمشنر گوجرانولہ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
