وزیرآباد(نا مہ نگار) ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے جونیئر سیکیورٹی اسسٹنٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔موضع ملکو والہ ضلع گجرات کا رہائشی عمیر طارق پنجاب اسمبلی لاہور میں جونئیر سیکیورٹی اسسٹنٹ کے طور پر ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے گزشتہ روز عمیر ڈیوٹی سے فارغ ہوکر ہندا 125موٹر سائیکل نمبری LER-17B/2780پرگھر جارہا تھا کہ جی ٹی روڈ دریائے چناب پر پہنچا تو تو نا معلوم ملزمان نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں عمیر طارق شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بای ہار گیا۔ تھانہ صدر وزیرآباد کو اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔گوجرانوالہ سے سنئیر افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔نعش کو ریسکیو1122کی ایمبولینس نے ہسپتال منتقل کردیا۔مقتول عمیر طارق کے والد محمد طارق کی تحریری درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔مقتول عمیر طارق پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور 28اگست کو اسکی شادی تھی۔مقتول کا والد محمد طارق صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کا ڈرائیور ہے
