مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک بدنام زمانہ ڈاکیت و منشیات فروش ہلاک

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک بدنام زمانہ ڈاکیت و منشیات فروش ہلاک، دو ملزم فرار ہونے میں کامیاب دوطرفہ فائرنگ سے ایک پولیس جوان زخمی،زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل کو سول ہسپتال وزیرآباد سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا وزیرآباد میں حیدر اسکواڈ کے جوانوں نے لکڑ منڈی محلہ کے قریب مشکوک جان کر تین اشخاص کو چیک کرنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس سے پولیس کانسٹیبل عمر حیات ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد ملزمان قریبی محلہ قاضیاں کی طرف بھاگ نکلے جن کا تعاقب کیا گیا ملزمان میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت و منشیات فروش عمران جاوید المعروف ہارون جاوید اور اسکے دو نامعلوم ساتھی شامل تھے ملزم عمران جاوید ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوے زخمی ہو گیا جبکہ اسکے دو نامعلوم ساتھی دوسری جانب گلی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ملزم عمران جاوید المعروف ہارون جاوید زخمی حالت میں محلہ قاضیاں میں ایک بند مکان میں پناہ لے کر پولیس پر فائرنگ کرتا رہا پولیس کی جانب سے تعاقب اور گھیراؤ پر ملزم نے پولیس پارٹی پر متعدد بار فائرنگ کی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کے فائر سے زخمی ہونے کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے ہلاک ہوگیا جس کی نعش کو پولیس کی کسٹڈی میں پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم اور اس کے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ڈی ایس پی سرکل وزیر آباد ہاشم گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ ملزم عمران المعروف ہارون بیس سے زیادہ ڈکیتی چوری کے مقدماُ ت میں حال ہی میں جیل سے رہا ہوا اور خطرناک ڈاکو جو حال ہی میں شہر میں درجنوں وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔(فوٹو ہمراہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں