وزیر آباد (نامہ نگار) فلاحی مملکت کی تکمیل کے لئے ایثار وقربانی کو فروغ دینا ہو گا۔ عوامی ترقی کے منصوبوں کے اثرات سے معاشرہ فلاح کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے۔مسلم لیگی حکمران معیشت کی بحالی کے لئے وطن دوست پالیسی پر عمل پیرا ہے ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے ممتاز مسلم لیگی راہنما ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے عمرہ کی ادائیگی سے واپسی پر مبارکباد کے لئے آنے والے وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ کے صوبائی راہنما امتیاز اظہر باگڑی نے کہا کہ میاں شہباز شریف اور مریم نواز کی روشن خیال قیادت میں پاکستان روزافزوں ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وطن کو مسائل کے گرداب سے نکال کر مضبوط معیشت کا خواب شرمندہ تعبیر ہو کر رہے گا۔مسلم لیگ کے سٹی صدرمیر ماجد علی سالار نے کہا کہ بجلی کےبحران اور مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کا مشن حکومت کی عوام دوستی کی زندہ مثال ہے۔وفد میں مسلم لیگ کے سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرحمان چوہدری٫سابق وائس چیئرمین بلدیہ ارسلان بلوچ،صدر پریس کلب افتخار احمد بٹ،سابق کونسلران شکیل بھٹی،شہباز احمد مغل٫مرکزی تنظیم تاجران کے نائب صدر محمد اکبر بٹ،چوہدری سعید احمد صراف اللّہ والے سابق کونسلر سیٹھ محمد ندیم اور دیگر عمائدین شامل تھے.
