وزیرآباد(نامہ نگار) مرکزی تنظیم تاجران۔ تنظیم تاجران ریلوے روڈ۔جیولرز ایسوسی ایشن و دیگر تاجر تنظیموں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جسمیں صدر ناصر محمود اللہ والے۔جنرل سیکرٹری محمد الیاس چوہان۔سرپرست شیخ بلال احمد۔سنئیر نائب صدر محمد اکبر بٹ۔کرنل (ر) وقار انور شیخ۔طارق جاوید ملک۔محمد طارق طور۔سعید اللہ والے۔خالد اللہ والیشیخ سلمان۔زبیر۔عمران سمیت دیگر عیدیداران و ممبران نے شر کت۔اجلاس میں 28 اگست کو ہونیوالی ملک گیر ہڑتال کی ہڑاتال کی حمایت کرتے ہوئے 28 اگست کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کر نے کا کیاگیا اجلاس میں گیس اور بجلی کے بلوں سے ناجائز ٹیکس ختم کرنے۔تاجر دشمن سکیم واپس لینے۔آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کرو۔حکمران عوام کے پیسوں پر عیاشیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اد موقع پر کوئٹہ میں شہید ہونیوالے افراد کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
