سابق اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کا موسی خیل اور بلوچستان واقعات میں بے گناہ افراد کو قتل کرنے پر انتہائی دکھ کا اظہار اور شدید الفاظ میں مذمت

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)پاکستان کے نامور سینئر سیاستدان،سابق اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کا موسی خیل اور بلوچستان واقعات میں بے گناہ افراد کو قتل کرنے پر انتہائی دکھ کا اظہار اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گرد ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں معصوم شہریوں کے انسانیت سوز قتل میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہچانا ہو گا بلوچستان میں بدترین دہشت گردی میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں موجودہ حکمرانوں کو سیاست کرنے کے بجائے ملک کے معمالات میں متحد ہونا ضروری ہے اگر یہ حالات درست نہیں کر سکتے تو انکو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے انہوں نے مذید کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی سیکورٹی فورسز اس جنگ میں جس طرح ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے دیتے آئے ہیں اور دے رہے ہیں انکو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ملک کا امن تباہ کرنے والی طاقتیں جلد کیفرکردار تک پہنچ جائیں گی افواج پاکستان ہمیشہ کی طرح سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا جانتی ہے جان بحق ہونے والے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے اور پوری قوم انکے غم میں برابر کی شریک ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں