ملک کے دیگر شہروں کی طرح خیبر لنڈی کوتل بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال

Spread the love

خیبر سے (امان علی شینواری) ملک کے دیگر شہروں کی طرح خیبر لنڈی کوتل بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال و جماعت اسلامی لنڈی کوتل کے زیراہتمام مہنگائی و ناجائز ٹیکسز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ.
احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی امیر مراد حسین آفریدی، اختر علی شینواری و دیگر نے مہنگائی اور تاجروں پر عائد ٹیکس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے ، صوبائی و وفاقی حکومتیں تاجروں کی حال پر رحم کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرکے جینے دیں آئے روز ظالمانہ ٹیکس و ہوشربا مہنگائی سے عوام تنگ آچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک پر اشرافیہ کا قبضہ ہے عوام کی فکر نہیں بلکہ سب کے سب بنک بیلنس بڑھانے کی چکر میں ہیں اور ملک کو لوٹ رہے ہیں انہوں نے خود ساختہ ٹیکس اور آئی پی پیز کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا اور پورے ملک سڑکوں پر نکل آئیں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی سیاست کررہے ہیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات اٹھائیں.
مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے تاجر دوست سکیم نامنظور نامنظور، مہنگائی نامنظور نامنظور کے نعرے لگائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں