برطانیہ کی ممتاز کاروباری سیاسی شخصیت پی ٹی آئی برطانیہ کے سابق صدر کے اعزاز میں‌ عیشائیہ

Spread the love


لندن رپورٹ عارف چودھری
برطانیہ کی ممتاز کاروباری سیاسی شخصیت پی ٹی آئی برطانیہ کے سابق صدر رانا عبدالستار ایڈووکیٹ نے پاکستان سے آئے ہوئے ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی -ممبر پنجاب اسمبلی ملک نوشیر خان لنگریال اور پاکستان سے آئے ہوئے انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کے اعزاز میں لاھوری گرل اینڈ توا ریسٹورنٹ اولڈھم میں عیشائیہ دیا -جس میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کے علاوہ محمد اسحاق بریار ایڈووکیٹ -شعیب شیخ ایڈووکیٹ -ملک غلام حسین ایڈووکیٹ -عاشق علی رانا ایڈووکیٹ -سجاد ربانی ایڈووکیٹ -ڈاکٹر آصف مہدی – شفقت علی -عطا الحق چوہان -نے شرکت کی -اس موقع پر مہمانان خصوصی ایم این اے سید ساجد مہدی اور ایم پی اے ملک نوشیر خان لنگریال نے ان کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کرنے پر رانا عبدالستار کا شکریہ ادا کیا -ان کا مزید کہنا تھا کہ رانا عبدالستار اور دوسرے اوورسیز پاکستانی بہت مہمان نواز اور مادر وطن سے بہت محبت کرتے ہیں آج ان سے ملاقات میں پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات بارے سیر حاصل گفتگو ہوئ – موجودہ حکومت کی کوشش سے مستقبل میں انشااللہ پاکستان کے حالات بہتری کی طرف جائیں گے -ڈاکٹر آصف مہدی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے آئے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں رانا عبدالستار نے بہت اچھی تقریب منعقد کی اور اس میں پارٹیز تعلق سے بال تر ھو کر ایز اے اوورسیز پاکستانی ملک کے بارے مثبت باتیں کی گئیں – سابق ناظم ایڈووکیٹ سجاد ربانی -ملک اسحاق بریار ایڈووکیٹ -شعیب شیخ ایڈووکیٹ -ملک غلام حسین ایڈوکیٹ عاشق علی رانا ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج ھم سب کو رانا عبدالستار کی وجہ سے مل بیٹھنے کا جو موقع ملا ھے اس میں پاکستان کے موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا -تارکین وطن پاکستان کی سیاسی معاشی صورتحال میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں -ان کا مزید کہنا تھا کہ رانا عبدالستار جب بھی پاکستان سے کوئ سرکردہ شخصیات برطانیہ آتی ھے وہ مہمان نوازی میں کوئ کسر باقی نہیں چھوڑتے – اس لئے تمام سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں -میزبان رانا عبدالستار نے ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی ممبر پنجاب اسمبلی ملک نوشیر خان لنگریال -انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کے وفد اور دوسرے تمام مہمانوں کا انکی دعوت میں شرکت پر شکریہ ادا کیا -آخر میں مہمانوں کو لاھوری گرل توا کے گوجرانوالہ کے مشہور کھانوں سے تواضع کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں