وزارت توانائی کی ہدایت پر سب ڈویژن نمبر 2 میں ایکسیئن گیپکو کی کھلی کچہری سائلین کے مسائل سن کر موقع پر حل کرنے کے احکامات،

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) وزارت توانائی کی ہدایت پر سب ڈویژن نمبر 2 میں ایکسیئن گیپکو کی کھلی کچہری سائلین کے مسائل سن کر موقع پر حل کرنے کے احکامات،صارفین کے لیے آسانیاں فراہم کرنا اخلاقی فریضہ بھی ہے اور فرض منصبی بھی ایکسیئن واپڈا کا کھلی کچہری کے اختتام کے بعد صحافیوں سے اظہار خیال ایکسیئن واپڈا طارق علی بڑرو نے کہا کہ سائلین کے مسائل کے حل کے لیے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی وزارت توانائی کی ہدایات کے پیش نظر ہم سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ صارفین بجلی کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی میرا اور میرے سٹاف کا اخلاقی فرض بھی ہے اور ہمارے منصب کا بھی یہ تقاضا ہے کہ ہم صارفین کو سہولیات بہم پہنچائیں انہوں نے سب ڈویژن نمبر دو وزیرآباد میں کھلی کچہری کے موقع پر شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے گیپکو ذمہ داران کو احکامات جاری کیے کھلی کچہری میں ایس ڈی او سب ڈویژن نمبر 2 عرفان علی مرزا ریونیو آفیسر گیپکو رانا محمد ریاض بھی شریک تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں