وزیرآباد(نامہ نگار) چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی واراتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلنے لگا ہے دن دیہاڑے نامعلوم ڈاکووں نے بینک سے رقم نکلوا کر گھر جاتے شہری کو لوٹ لیا.احی موضع وڈالہ چیمہ کا رہائیشی جاوید نامی شہری نجی بینک سے 40 لاکھ روپے نکلوا کر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں احمد نگر روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر اس سے چالیس لاکھ روپے لوٹ لیے اور اسلحہ لہراتے فرار ہو گئے واردات کی اطلاع ملتے ہی صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
