
جہلم(اختر شاہ عارف) جہلم پریس کلب کے سامنے آج ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نارتھ پنجاب کے زیرِ اہتمام بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں پنجاب کے مزدوروں کی شہادت پر ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں شہر بھر کی خواتین و حضرات،تنظیم ہذا کی عہدیداران و ممبران، اور جہلم پریس کے عہدیداران و ممبران کے علاوہ میڈیا نمائیندگان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا۔کہ یہ پاکستان ہمارے پاس ان شہداء کی امانت ہے۔جنہوں نے پاکستان کے حصول اور اس کو دنیا کے نقشے پر ابھارنے کے لیئے جان و مال اور ہر قسم کی لازوال اور بیمثال قربانیاں دیں۔اس ملک میں تمام لوگ پہلے پاکستانی ہیں۔اس کے بعد پنجابی،سندھی،بلوچی اور پٹھان ہیں۔بیرونی ملک دشمن عناصر جو ملک میں دہشتگردی کر کے ملک کا امن و سکون تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔وہ اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
اس کے بعد ان شہید مزدوروں کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور پاکستان کے استحکام و خوشحالی کے لیئے اجتماعی طور پر دعائیں مانگی گئیں۔
آخر میں شہداء کی یاد میں شمعیں جلا کر ان کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا
