6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین

Spread the love

افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت آج اقوام عالم میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند ہے۔

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اکرام الدین نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمیں ہماری افواج کی دفاع و حرمت وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے اندرونی خطرات یا بیرونی مذموم عزائم کی کوشش ہو افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز نے سیسہ پلائی دیوار بن وطن عزیز کی دفاع کی۔ ان قربانیوں کی بدولت آج اقوام عالم میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند ہے۔ اکرام الدین نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنی جاری بیان میں کہا کہ آئیں عہد کریں کہ فتتہ الخوارج سمیت تمام بیرونی اور اندرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے افواج پاکستان کا ساتھ دیں تا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک بن سکے اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں