صوبائی سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈاکٹر احسان بھٹہ کا دورہ ساہیوال

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال) صوبائی سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈاکٹر احسان بھٹہ کا دورہ ساہیوال، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ خوراک کے دفاتر کا دورہ کیا اور دونوں محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے ڈویژنل افسران ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی آصف اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈاکٹر عمیر ستار،عرفان کریم اور اعجاز نواز اور محکمہ خوراک کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران منیر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رائے یاسین بھی موجود تھے۔ صوبائی سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر احسان بھٹہ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تینوں اضلاع میں موجود دفاتر کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ کھانے پینے کی اشیاء کی چیکنگ کے عمل کو مزید بہتر کیا جائے تاکہ عوام کو معیاری اشیاء صرف کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں ایک جہاد ہیں جو اسی عزم مصمم سے جاری رہنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اشیاء کے استعمال سے عوام پیٹ کے السر اور کینسر جیسی جان لیوا بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں اس لئے فوڈ اتھارٹی کا عملہ روزانہ کی بنیادپر چیکنگ جاری رکھے۔ انہوں نے درج کرائے گئے مقدمات کی عدالتوں میں مسلسل پیروی کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ ملاوٹ جیسے قبیح فعل کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ بعدازاں انہوں نے محکمہ خوراک کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو آٹا کی معیاری اور کنٹرول ریٹ پر فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں