وزیرآباد(نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول نظام آباد نے اپنی مدد آپ کے تحت سکول کا راستہ پکا کر دیا۔ننھے بچے سیوریج کے پانی سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے تھے۔پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نظام آباد عبدالوحید اختر نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پرائمری حصہ کے داخلی راستے پر سیوریج کا گندہ پانی عرصہ دراز سے کھڑا رہتا تھا جس سے ننھے بچوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا جبکہ اکثر مختلف بیماریوں کا بھی شکار ہو رہے تھے۔اساتذہ اکرام نے اپنی مدد آپ کے تحت راستہ کو اپ گریڈ کیا ہے۔بچوں کے والدین محمد رفیق کھوکھر،نعیم کھوکھر،محمد اکرم پاپا،عبدالرحمن نے اساتذہ اکرام کو خراج تحسین پیش کیا۔
