وزیرآباد(نا مہ نگار) ٹرین سے ٹکرا کرنوجوان جان بحق۔کوٹ کاہلوں کا رہائشی نوجوان عابد حسین نے ساروکی چیمہ میں کریانہ کی دوکان بنا رکھی تھی موٹر سائیکل پر گھر سے دوکان پر جاتے ہوئے راستے سے آئس کریم خرید کر کھاتے ہوئے گاؤں اسلام آباد نزد ہیڈ خانیکی وزیرآباد فیصل آباد ٹریک پر اچانک مال گاڑی سے ٹکرا گیا جسکے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہید کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جسے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ریفر کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔آبادی کے درمیان سے گزرنے والے ریلوے ٹریک پر پھا ٹک نہ ہونے سے پہلے بھی کئی افراد جان گنوا چکے ہیں اور آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔
