کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا شہریوں کی طرف سے خالی پلاٹس میں کوڑا پھینکنے پر ناراضگی کا اظہار،

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا شہریوں کی طرف سے خالی پلاٹس میں کوڑا پھینکنے پر ناراضگی کا اظہار، مالکان کو نوٹس جاری کرنے اور ان سے چار دیواری کرانے کی ہدایت، خالی پلاٹ شہر میں گندگی کا سب سے بڑا سبب ہیں، شہر کو صاف ستھرا رکھنا یہاں رہنے والے عوام کی بھی ذمہ داری ہے، شہری خالی پلاٹس میں کوڑا پھینکنے کی بجائے رکھے گئے کنٹرینرز میں کوڑا پھینکیں۔ کمشنر کی ہدایت۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو/کوارڈینیشن خالد محمود گیلانی، ڈی جی پی ایچ اے ملک محمد اکرام، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے پسپ پروگرام کے سٹی مینجر علی خان نے بتایا کہ پسپ پروگرام کے تحت شہر میں سیوریج پائپ ڈالنے کا80فی صد کام مکمل ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 17330 سیوریج پائپس میں سے13875ڈالے جا چکے ہیں۔آڑاتلہ روڈ کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ کالج چوک اور مال منڈی چوک سے سیوریج لائن گزارنے کا پلان اسی ہفتے فائنل ہو جائے گا۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے ہدایت کی کہ گرلز کالج روڈ اور اولڈ جی ٹی روڈ سے تجاوزات ختم کرائی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھٹہ چوک میں ایک کھلا مین ہول انسانی جانوں کے لئے خطرہ ہے اسے فوری درست کیا جائے۔ انہوں نے پسپ حکام کو ہدایت کی کہ اولڈ جی ٹی روڈ پر سیوریج لائن ڈالنے کا پلان بھی جلد فائنل کیا جائے تاکہ سڑک کی بحالی کا کام شروع کیا جا سکے۔ انہوں نے ڈی جی پی ایچ اے کو 9ایل نہر کے کنارے بنائے گئے مانومنٹس کی مرمت اور مردہ پودوں کی جگہ نئے پودے لگانے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں