میونسپل بڈلف ہاوس لائبریری گلگت بلتستان ہی نہیں بلکہ ملکی سطح پر اہمیت کی حامل اور قیمتی اثاثہ ہے

Spread the love

گلگت (پ ر) میونسپل بڈلف ہاوس لائبریری گلگت بلتستان ہی نہیں بلکہ ملکی سطح پر اہمیت کی حامل اور قیمتی اثاثہ ہے چترال کے محاصرے کے بارے تحقیق کیلئے درکار مواد ہمیں میونسپل بڈلف ہاوس سے ملا جو کہ مستحسن اقدام ہے اور ہمیں خوشی ہوئی کہ برصغیر کے حوالے سے تاریخ پر مشتمل موا د ہمیں بڈلف ہاوس میونسپل لائبریری سے ملا، میونسپل بڈلف ہاوس لائبریری تاریخی بیش بہا خزانہ سے کم نہیں، ان خیالات کا اظہار لندن اور ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی خواتین سیاح نے یہاں لائبریری دورے کے موقع پر کیا۔ ان کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ بالخصوص اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس عباسی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے مقامی چٹھی ہونے کے باوجود لائبریری کھلواکر ہماری ضرورت پوری کی۔انہوں نے کہا کہ لائبریری کاعملہ انتہائی خوش ااخلاقاور زمہ دار ہیں، لائبریرین عدنان حسین نے ہماری ضرورت کے مطابق تمام تر لٹریچرز اور تاریخی مواد رکھ دئے جہاں پرہمیں چترال کے محاصرے کے بارے تحقیقات کیلئے درکار بہت سی معلومات ملی، جو ہمیں ضرورت تھی، ہمیں خوشی ہے گلگت بلتستان کے قدیم لائبریری بڈلف میونسپل لائبر ی کی شکل میں موجود ہے جوکہ برصغیر کے حوالے سے تحقیقات کیلئے معلومات کا خزانہ ہے ہم حکومت پاکستا ن بالخصوص حکومت گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بڈلف ہاوس میونسپل لائبریری کو خصوصی اہمیت دیکر جدید تقاضوں کے ہم آہنگ سہولیات سے آراستہ کریں،تاکہ دنیائے جہاں کے محققین گھر بیٹھکر آن لائن دستیاب معلومات سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ غیر ملکی سیاح خواتین کو لائبریر ی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں لائبریری کے بارے مکمل آگاہ کیا۔ اور مہمانوں کو خوش دلی سے رخصت کیا۔ خواتین غیر ملکی سیاحوں کی نیک خواہشات پرلابیریرین عدنان حسین نے انکا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے میونسپل بڈلف ہاوس لائبریری میں برٹش حکومت سے مقامی حکومتوں اور آزادی کے ہیروز تک کے تمام تر واقعات پر مشتمل مواد موجود ہے جو کہ ایک اعزاز سے کم نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں