19 ویں آئینی ترمیم عدالتی غنڈہ گردی کے ذریعے منظور کرائی گئی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی

Spread the love

سپریم کورٹ نے 19 ویں آئینی ترمیم کے لیے ارکان پارلیمنٹ کو ہراساں کیا۔ملک احمد خان

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسپیکر  پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ انیسویں آئینی ترمیم عدالتی غنڈہ گردی کے ذریعے منظور کرائی گئی۔ لاہور  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا  کہ سپریم کورٹ نے انیسویں  آئینی ترمیم کے لیے ارکان پارلیمنٹ کو  ہراساں کیا اور  آئینی ترمیم عدالتی غنڈہ گردی کے ذریعے منظور کرائی گئی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ججز سنیارٹی کیس میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کے نام پر پارلیمان اور  ایگزیکٹو کا کردار ختم کیا گیا، تقرربھی خود، برطرفی بھی خود، کیس چلے تو وہ بھی جوڈیشل کونسل میں۔ رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ بتایا جائے کہ اس سنیارٹی کیس کے فیصلے کے بعد عدلیہ میں کیا اچھا ہوا؟ عطا بندیال، ثاقب نثار  اور انورجمالی کی سپریم کورٹ میں کیا کچھ نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں