ہم قبائل جینا چاہتے ہیں، بدامنی سے تنگ قبائلی اضلاع میں بم دھماکے قابل تشویش ہے

Spread the love

خیبر سے (امان علی شینواری) ہم قبائل جینا چاہتے ہیں، بدامنی سے تنگ قبائلی اضلاع میں بم دھماکے قابل تشویش ہے، پاک افغان سرحد پر بھاڑ لگانے کے باوجود دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے، ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معدنیات پر قبضے کے لئے آپریشن کا بہانا احمقانہ سوچ ہے، فوج سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرکے مداخلت کو بند کرکے محافظ وطن کی فرائض انجام دیں، امن کی خاطر خیبر و قبائلیوں نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں، ہم اپنے دھرتی پر امن، ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، شاہ فیصل آفریدی چیئرمین تحریک حقوق قبائل

لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر رجسٹر میں تحریک حقوق قبائل کے چیئرمین شاہ فیصل آفریدی ، امیر جماعت اسلامی لنڈی کوتل مراد حسین آفریدی، زرغون شاہ و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبائل کے غیور عوام کے حقوق کے حوالے سے 25 ستمبر پر پشاور میں گرینڈ قبائل امن جرگے کا انعقاد ہوگا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرینگے جس میں قبائلی اضلاع میں جاری بدامنی پر بات ہوگی اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان اہم خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ خیبر راجگال تیراہ میں فوج کو تمام تر عیاشیوں کے لئے ہر ممکن سہولیات موجود ہیں لیکن کوکی خیل متاثرین کو اپنے گھروں کو اجازت نہیں دی جاتی ایک طرف فوج اپنے لئے بنگلے محلات بنارہے ہیں دوسرے جانب قبائل کے سکول و گھر محفوظ نہیں،، جب سے آپریشن کی بات ہوئی ہے بدامنی روز بروز بڑھتی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں مرکزی و صوبائی حکومتیں عوام کی مفاد میں نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر چلتے ہیں اور عوام کی ٹیکسوں پر عیاشیاں کرتے ہیں،،، عوام سے بے زار ہیں انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں جب سے آپریشن کی خبر زیرگردش ہیں تو دہشتگرد کھلے عام گھوم پھرتے ہیں اور آئیے روز بم دھماکے معمول بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ قبائل امن چاہتے ہیں اور ریاست سے امن کی بھیک مانگ رہے ہیں تحریک حقوق قبائل کے چیئرمین شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ہزاروں قبائل بے گھر ہوگئے ہیں اور ترقی کی دور سے پیچھے رہ گئے سکول تباہ جبکہ ہر گھر سے جنازے نکلے ہیں اب بھی سینکڑوں جوان لاپتہ ہیں جس کے انتظار میں بیویاں بوڑھی اور والدین انتظار میں رہتے ہوئے دارفانی سے کوچ کر گئے لیکن اب بھی وہ لاپتہ افراد لاپتہ ہی ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کر کے سزائے دی جائے بے قصور افراد کو رہا کیا جائیں کیونکہ ان لاپتہ گھروں میں بغیر فوتگی ماتم معمول بن گیا ہے اور بعض لاپتہ افراد کی چھوٹے بچے بھیک مانگ رہے ہیں کیونکہ ان کی دیکھ بھال و کفالت کا اور کوئی ذریعہ نہیں انہوں نے کہا کہ جب سے فوج نے سیاست میں مداخلت کی ہے اس دن سے قبائل اندھیروں کی طرف دھکیل رہے ہیں اور انہیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پسماندہ رکھا جارہا ہے قبائلی علاقوں میں جہاں پر معدنیات موجود ہیں وہاں فوج کا قبضہ اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ معمول بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ قبائلی عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور ہر سخت حالات میں قبائل کی ترجمانی کی ہے انہوں نے کہا کہ 25 ستمبر پشاور میں قبائل امن جرگہ ہوگا حالیہ بدامنی کے خلاف تمام مکاتب فکر کے لوگ شرکت کریں گی اور اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان قبائلی علاقوں کی موجودہ صورتحال پر اہم خطاب کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں