عبدالسلام آفریدی کا سوات میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی شدید مذمت۔

Spread the love

دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ

مردان(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ سوات میں پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے دہشت گرد اور انتہاپسند اپنی ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں شہید اہکار کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی زخمی افراد کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں