کرسچن کالونی کی خالی پلاٹ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں،. غفار مسیح و دیگر

Spread the love

خیبر سے (امان علی شینواری) کرسچن کالونی کی خالی پلاٹ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں، مشترکہ اراضی کی خرید و فروخت کا اختیار ولسن وزیر یا کسی اور فرد واحد کے ساتھ نہیں ہے. فروخت کی اجازت ہم نہیں دینگے. غفار مسیح و دیگر کا پریس کانفرنس سے خطاب

لنڈی کوتل کرسچن کالونی کے رہائشی ملک غفار مسیح، پاسٹر جارج مسیح، ایکسل مسیح، کونسلر اندریاس مسیح، اورنگزیب مسیح، دلدار مسیح، چوہدری اختر زمان مسیح، پرکاش مسیح عمران و دیگر نے لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 2018 میں مسیحی برادری کیلئے سرکاری فنڈ سے 8کنال اراضی پر کالونی تعمیر ہوئی زمین کی خریداری کیلئے مشترکہ طور پر 21 خاندانوں نے اراضی کی خریداری کیلئے رقم جمع کی تھیں. مذکورہ اراضی میں 70 مرلے کے قریب خالی پلاٹ اب ویلسن وزیر ذاتی ملکیت سمجھ کر مشترکہ جائیداد کو اپنی ذاتی مفاد کی غرض سے فروخت کرنا چاہتا ہے جو کہ خلاف قانون اور باقی ماندہ خاندانوں کیساتھ زیادتی ہے. غفار مسیح نے بتایا کہ اس سلسلے میں ان خاندانوں نے ویلسن وزیر کو لیگل نوٹس بھی بھیجا ہے جبکہ اس کے برعکس ویلسن وزیر ذاتی حیثیت میں نوٹس بھیج کر بچوں اور خواتین کو ذہنی طور پر ہراساں کر رہے ہیں. غفار مسیح نے بتایا کہ ویلسن سرکاری فنڈ سے بنائے گئے مکانات سے بھی بے دخل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں. انہوں نے آئی جی ایف سی، آرمی برگیڈ، الیون کور، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا، گورنر، کمانڈنٹ خیبر رائفل اور ضلعی انتظامیہ کے ڈی سی خیبر سے اپیل کی کہ ویلسن وزیر کو مذکورہ خالی پلاٹ فروخت کرنے سے منع کیا جائے اور مذکورہ مشترکہ جائیداد کو ان کی شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کیلئے چھوڑا جائے مذکورہ خالی پلاٹ 21 خاندانوں کی مشترکہ ملکیت ہے جس کی خریداری کیلئے انہوں نے 2018 میں رقم جمع کی تھی. جبکہ مکانات کی تعمیر سرکاری فنڈ سے ممکن ہوئی انہوں نے کہا کہ سابق اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اگر ان کا قبلہ درست نہیں کیا گیا تو اس حوالے سے عدالتی راہ بھی اختیار کرینگے اور اپنے حقوق کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں