وزیرآباد گھریلو ناچاقی خاوند کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا

Spread the love

وزیرآباد:(نامہ نگار) وزیرآباد گھریلو ناچاقی خاوند کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل مقدمہ درج وزیرآباد کے نواحی علاقہ بینکہ چیمہ کی رہائشی 6 بچوں کی ماں کو گھریلو ناچاقی پر شوہر نے گولیاں مار کر قتل کر دیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ شازیہ کے شوہر اشرف نے کچھ روز قبل مقامی شخص پر بھی فائرنگ کی تھی جس پر میاں بیوی میں گھر میں توتکار ہوئی گذشتہ روز ملزم اشرف نے مقتولہ شازیہ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جو اسپتال منتقل کرتے ہوے جاں بحق ہو گئی پولیس تھانہ گکھڑ نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں