درہ نائنٹی فٹبال کلب نے آل پاکستان امن ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کر لیا

Spread the love


خیبر سے (امان علی شینواری)
لنڈی کوتل ہائی سکول گراؤنڈ پر ال پاکستان امن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا فائنل میچ درہ نائنٹی فٹبال کلب اور زکریا فٹ بال کلب کے مابین کھیلا گیا جو ایک صفر گول سے درہ نائنٹی فٹبال کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا. لنڈی کوتل ہائی سکول گراؤنڈ پر جاری امن فٹبال ٹورنامنٹ خیبر سپورٹس کلب کے زیر انتظام منعقد ہوا خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری ، کلیم شینواری ، ملک زاہد شینواری نے کہا کہ 1982 سے ہم اپنے مدد آپ کے تحت فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کرتے ہیں ہزاروں کی تعداد میں شائقین کھیل دیکھنے آتے ہیں لیکن سابقہ و موجودہ نمائندگان نے ایک سپورٹس کمپلیکس تعمیر نہ کرسکا جو ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل کے اس گراؤنڈ نے قومی و بین الاقوامی سطح پر کھلاڑی پیدا کئے ہیں لنڈی کوتل کی مٹی کھیل کے حوالے سے بہت زرخیز ہے آخر میں فائنل میچ کے مہمانان نے دونوں ٹیموں و اچھے کھیل کھیلنے والے کھلاڑیوں کے مابین انعامات تقسیم کئے جبکہ آرگنائزر کمیٹی نے فائنل جیتنے والے ٹیم درہ نائٹی کو ایک لاکھ اور رنراپ ٹیم کو پچاس ہزار روپے نقد انعام دئیے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں